Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

یہ نظر حجاب نہیں رہے

۞
1

کون میخوار ہے جس کو نہ ملا جام کوئیکون ہے جس کو نہ بخشا گیا اِنعام کوئیبے طلب جھولیاں بھر دیتے ہیں سب کی آقاان کے دربار سے لوٹا نہیں نا کام کوئی

یہ نظر حجاب نہیں رہے یہ بڑے نصیب کی بات ہے

2

نہیں ان سے کوئی بھی فاصلہ یہ بہت قریب کی بات ہے

وہاں ہر طبیب ہے سر بہ خم جہاں مَوت آ کے رکھے قدم

3

جو قضا کے وقت کو ٹال دے وہ میرے طبیب کی بات ہے

کوئی اس جہاں کا اسیر ہے کوئی اس جہاں کا حریص ہے

4

میں فدائے ذِکر رسولﷺ ہوں یہ میرے نصیب کی بات ہے

میں بروں سے لاکھ برا سہی مگر ان سے ہے میرا واسطہ

6

جو بڑا غریب نواز ہے یہ اسی غریب کی بات ہے

وہ خدا نہیں ہے مجھے یقین مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں

7

نہ مُحب کا قول کہیں جدا نہ جُدا حبیبﷺ کی بات ہے

کوئی پاس رہ کے بھی دور ہے کوئی دور رہ کے پاس ہے

8

مگر اس میں کوئی کرے گا کیا یہ فقط نصیب کی بات ہے

میری کیا مجال کہ لکھ سکوں کوئی نعت خاؔلدِ بے نَوا

9

جو نقیب ِ عشق ِ رسول ہے یہ اسی نقیب کی بات ہے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں