Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

یہ مانا جان اِک دن قیدِ آب و گِل سے نکلے گی

۞
1

یہ مانا[1]؎ جان اِک دن قیدِ آب و گِل سے نکلے گیولائے مصطفیٰﷺ لیکن نہ میرے دل سے نکلے گی

الہٰی کس قدر محبوب حسرت دل سے نکلے گیجو دیدارِ جمالِ رحمتِ کامِل سے نکلے گی

2

خدا چاہے تو پائے گی جگہ آغوشِ رحمت میںعروسِ روح جس دن بھی حریمِ دِل سے نکلے گی

عطائے بے طلب جب شان ہے تیری کریمی کیطلب کی پھر صدا کیسے لبِ سائل سے نکلے گی

3

تمہاری یاد کے قربان کتنی کیف آور ہےنہ اب تک دِل سے نکلی ہے نہ کل تک دل سے نکلے گی

سواری رحمتِ کونینﷺ کی میدان محشر میںلٹاتی رحمتیں ہر راہ پر منزل سے نکلے گی

4

نظر سے تا حریمِ قدس ہے اِک نور کا عالَمکہ لیلائے تمنّا پردۂ محمل سے نکلے گی

دمِ آخر جو ہوں گے سامنے معراج کے دولہاﷺدلہن بن کر مِری جاں جسمِ آب و گِل سے نکلے گی

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں