Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

یہ آرزو نہیں کہ مجھے سیم و زر ملے

۞
1

یہ آرزو نہیں کہ مجھے سیم ورز ملے

سب کچھ ہی وار دوں جو ترا سنگِ در ملے

2

مانگو دعا کہ قربِ شہ بحرو بر ملے

نعمت یہی ہے صاحب ِ نعمت اگر ملے

3

آساں نہیں ہے جلوۂِ سرکار دیکھنا

اس کے لئے ہے شرط کہ تاب ِ نظر ملے

4

ہم کو بھی دردِ عشق محمد کی بھیک دے

یارب ہمیں بھی صدقہ ءِ خیر البشر ملے

6

جس انجمن میں ان کا سگِ بے ہنر گیا

اٹھ کر بڑے تپاک سے اہل ہنر ملے

7

یہ میری آرزو ہے رہے آرزو کی لاج

سوز وگدازِ عشق ملے چشم تر ملے

8

جو غم شبِ فراق سے خاؔلد ہوئے طلوع

ان کے جلو میں ہم کو تو شمس و قمر ملے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں