Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

یا محمدﷺ رخِ حالات بدلنے کے لیے

۞
1

یامحمد رُخ ِ حالات بدلنے کے لئے

آ پڑا ہوں ترے قدموں میں سنبھلنے کے لئے

2

درد کی لہر اٹھے درد بنا دے مجھ کو

اشک کافی نہیں آنکھوں میں مچلنے کے لئے

3

میں تو کیا چیز ہوں ولیوں نے دعائیں مانگیں

سایۂِ دامنِ سرکار میں پلنے کے لئے

4

اپنے جلوؤں کے مجھے بھیک دے ماہِ طیبہ

غم ِ ہستی کے اندھیروں سے نکلنے کےلئے

6

آپ کی یاد کو ایمان بنا رکھا ہے

بے خطر ہر رہِ دشوار میں چلنے کے لئے

7

اب شفا ہوگی کہ لے آئے ہیں احباب مرے

خاکِ طیبہ تنِ بیمار پہ مَلنے کے لئے

8

کام آجاتی ہے سرکار کی نسبت کی سپر

ورنہ طوفان تو آئے تمہیں ٹلنے کے لئے

9

نسبتِ صاحبِ معراج ملی ہے خاؔلد

اپنے اقبال کا سورج نہیں ڈھلنے کے لئے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں