یا الٰہی! ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہوجب پڑے مشکل شہِ مشکل کشا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! بھول جاؤں نزع کی تکلیف کوشادیِ دیدارِ حُسنِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو
یا الٰہی! گورِ تیرہ کی جب آئے سخت راتاُن کے پیارے منھ کی صبحِ جاں فزا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! جب پڑے محشر میں شورِ دار و گیرامن دینے والے پیارے پیشوا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! جب زبانیں باہر آئیں پیاس سےصاحبِ کوثر شہِ جود و عطا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! سرد مہری پر ہو جب خورشیدِ حشرسیّدِ بے سایہ کے ظِلِّ لِوا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! گرمیِ محشر سے جب بھڑکیں بدندامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! نامۂ اعمال جب کھلنے لگیںعیب پوشِ خلق، ستّارِ خطا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! جب بہیں آنکھیں حسابِ جرم میںاُن تبسّم ریز ہونٹوں کی دُعا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! جب حسابِ خندۂ بے جا رُلائےچشمِ گریانِ شفیعِ مُرتجٰی کا ساتھ ہو
یا الٰہی! رنگ لائیں جب مِری بے باکیاںاُن کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! جب چلوں تاریک راہِ پل صراطآفتابِ ہاشمی نور الہُدیٰ کا ساتھ ہو
یا الٰہی! جب سرِ شمشیر پر چلنا پڑےرَبِّ سَلِّمْ کہنے والے غم زُدا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! جو دعائے نیک میں تجھ سے کروںقدسیوں کے لب سے آمیں رَبَّنَا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! جب رؔضا خوابِ گراں سے سر اٹھائےدولتِ بیدار عشقِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو
حدائقِ بخشش