یارسول اللہ آکر دیکھ لویا مدینے میں بلا کر دیکھ لو
سیکڑوں کے دل منور کر دیےاس طرف بھی آنکھ اٹھا کر دیکھ لو
کشتۂ دیدار زندہ ہو ابھیجان عیسیٰ لب ہلا کر دیکھ لو
کلمہ پڑھتے جی اٹھیں مردے ابھیجانِ عیسیٰ لب ہلا کر دیکھ لو
رنج و غم دردو الم کی میرے گردبھیڑ ہے سرکار آکر دیکھ لو
چھیڑے جاتے ہیں مجھے منکر نکیرگور میں تشریف لا کر دیکھ لو
میری آنکھوں میں تمہیں ہو جلوہ گرچلمن مزگان اٹھا کر دیکھ لو
یہ کبھی انکار کرتے ہی نہیںبینوا ؤ آزماکر دیکھ لو
چاہے جو مانگو عطا فرمائیں گےنامرادو ہاتھ اٹھا کر دیکھ لو
سیر جنت دیکھنا چاہو اگرروضۂ انور پہ آکر دیکھ لو
دو جہاں کی سرفرازی ہو نصیبان کے آگے سر جھکا کر دیکھ لو
طور پر جلوہ جو دیکھا تھا کلیمآج یاں پر وہ اٹھا کر دیکھ لو
ان کی رفعت کا پتا ملتا نہیںمہرومہ چکر لگا کر دیکھ لو
اس جمیلِ قادری کو بھی حضوراپنے درکا سگ بنا کر دیکھ لو
قبالۂ بخشش