Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہے میری بس یہی دعا ہے یہی التجا فقط

۞
1

ہے میری بس یہی دعا ہے یہی التجا فقطبندۂ مصطفےٰ ﷺ ہی رکھ مجھ کو میرے خدا فقظجس کو اگر ہو جاننا سیرت مصطفےٰ ﷺ فقطکافی ہے اس کو قولِ وَالنَّجمِ اِذا ھَویٰ فقطخالق کائنات کُل بالیقیں ربِّ کائناتباعث خلق کائنات احمد مجتبیٰ فقطروز ازل سے تاابد کوئی نہیں ہے آپ سابعد از خدا بلند ہے آپ کا مرتبہ فقطاَسْریٰ کی شب تھی منتظر وسعتیں لامکان کیآپ کی آپ کی فقط آپ کی مصطفےٰ ﷺ فقطکس کو ملی ہیں عظمتیں کس کو ملیں یہ رفعتیںسجدۂ گہہ ملائکہ آپ کا نقش پا فقطوسعتیں دو جہاں کی ہیں ان کے غلام کے لئےمسکن جبرائیل ہے سدرۂ منتہیٰ فقطاس میں نہیں ہے کوئی شک  دونوں جہان میں حضور ﷺضامن راہ مستقیم آپ کی اقتدا فقظعشق رسول پاکﷺ میں مجھ کو عطا ہو وہ مقاممیرے روئیں روئیں کی ہو صَلِّ علٰی صدا فقطجس کو کہیں شفا نہ جس کی کہیں دوا نہ ہوخاک در حضور ﷺ ہے اس کے لئے دوا فقطہو یہ جہان رنگ و بو یا کہ وہ روز حشر ہوکافی ہمیں ہے یا نبی ﷺ آپ کا آسرا فقطحاؔفظ بے نوا کو ہے دونوں جہاں میں آسراآپ کا آپ کا حضور ﷺ آپ کا آپ کا فقط(ابنِ خلیل مفتی احمد میاں حاؔفظ البرکاتی)

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں