Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہے مُرِیْدیْ لَا تَخَفْ جب اذنِ عامِ غوثِ پاک

۞
1

منقبت حضرت غوثِ اعظم ﷜

ہے مُرِیْدیْ لَا تَخَفْ جب اذنِ عامِ غوثِ پاک﷜کیوں نہ ہوں آزاد دوزخ سے غلامِ غوثِ پاک﷜ہے جہانِ معرفت میں احترامِ غوثِ پاک﷜اللہ اللہ کِتنا ارفع ہے مقامِ غوثِ پاک﷜میں بھی دیکھوں پوچھتے ہیں مجھ سے کیا مُنکَر نکیرنزع میں لکھ دے جبیں پر کوئی نامِ غوثِ پاک﷜آپ کے زیرِ قدم ہیں اولیاء کی گردنیںاے تعالی اللہ یہ اوجِ مقامِ غوثِ پاک﷜منہ میں پاتا ہوں حلاوت کوثر و تسنیم کیلب پہ جب بے ساختہ آتا ہے نامِ غوثِ پاک﷜گلشنِ صد رنگ و بُو ہے مصرعہ مصرعہ شِعر شِعرہے بہشتِ معرفت گویا کلامِ غوثِ پاک﷜ان کا پَیر و اِک قدم ہٹتا نہیں اِسلام سےکس قدر مضبوط و محکم ہے نظامِ غوثِ پاک﷜خلد بر کف اے مقدّس سرزمیں بغداد کیکب سے ہے تیرے لئے مضطر غلامِ غوثِ پاک﷜وہ فضائے میکدہ اختؔر ہے فردوسِ نظربادۂ جیلاں، رضا کا ہاتھ، جامِ غوثِ پاک﷜

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں