ہے شانِ درمصطفیٰﷺ کیا نرالیکہیں سبز گنبد کہیں سبز جالی
بہ پیش ضیائے غبار مدینہمہ چاردہ نے بھی گردن جھکالی
ہماری سمجھ میں یہ اب تک نہ آیایہ شب ہے کہ ہے عکس گیسوئے عالی
سلامت رہے کالی کملی تمہاریہم ایسوں کی بھی روسیاہی چھپالی
قسم ہے خدا کی درِ مصطفیٰﷺ کازمیں تو زمیں آسماں ہے سوالی
قمر اپنے سینے کو دو نیم کر دےجو حرکت میں آئے کمانِ ھلالی
کہاں کوئی مخلوق ہے آپ جیسیہے ضرب المثل آپ کی بے مثالی
ہو خاموش اخؔتر یہ جائے ادب ہےہے پیش نظر دیکھ روضے کی جالی