Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہے تشنۂ تکِمیل مدینے کی تمنّا

۞
1

ہے تشنۂ تکِمیل مدینے کی تمنّااے مَوت ابھی اور ہے جینے کی تمنّا

بس ایک تمنّا ہے قرینے کی تمنّاوہ صرف تمنّا ہے مدینے کی تمنّا

2

اللہ غنی رفعتِ ایوانِ محمّدﷺہے عرشِ الہٰی کو بھی زینے کی تمنّا

دو بُوند ملے ساغرِ مَازَاغ سے ساقیبَس اور نہیں کچھ مجھے پینے کی تمنّا

3

قِسمت سے مِلا آمنہ کا لعلِ درخشاںﷺتھی مُہرِ رسالتﷺ کو نگینے کی تمنّا

دیکھا کہ ہیں سرکارِ عرب ساقئ کوثرﷺرِندوں کو ہوئی اور بھی پینے کی تمنّا

4

صد پارہ ہوں یوں دامنِ دل ہجرِ نبیﷺ میںہو ’’بخیہ گرِدصل‘‘ کو سینے کی تمنّا

ہے تشنہ دہن آج لبِ چشمۂ رحمتلائی ہے کہاں کھینچ کے پینے کی تمنّا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں