Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہیں عرشِ بریں پر جلوہ فگن محبوبِ خدا سُبْحَانَ اللہ!

۞
1

ہیں عرشِ بریں پر جلوہ فگن محبوبِ خدا سُبْحَانَ اللہ!اک بار ہوا دیدار جسے سو بار کہا سُبْحَانَ اللہ!

حیران ہوئے برق اور نظر اک آن ہے اور برسوں کا سفرراکب نے کہا اَللہُ غَنِیّ مَرکَب نے کہا سُبْحَانَ اللہ!

2

طالب کا پتا مطلوب کو ہے مطلوب ہے طالب سے واقفپردے میں بلا کر مل بھی لیے پردہ بھی رہا سُبْحَانَ اللہ!

ہے عبد کہاں معبود کہاں معراج کی شب ہے راز نہاںدو نور حجابِ نور میں تھے خود رب نے کہا سُبْحَانَ اللہ!

3

جب سجدوں کی آخری حدّوں تک جا پہنچا عُبودیّت والاخالق نے کہا مَاشَآءَاللہ! حضرت نے کہا سُبْحَانَ اللہ!

سمجھے حاؔمد انسان ہی کیا یہ راز ہیں حُسن و الفت کےخالق کا ’’حَبِیْبِیْ‘‘ کہنا تھا خَلقت نے کہا سُبْحَانَ اللہ!

4

بیاض پاک

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں