ببارگاہِ سرکار بغداد
ہو گیا یا غوث میں برباد ہوتے آپ کےرہ گیا میں بے کس و ناشاد ہوتے آپ کے
گھوم پھر کر دیکھا سب دروازے مجھ پر بند ہیںاب کدھر جاؤں شہ بغداد ہوتے آپ کے
کربلا والوں کا صدقہ مجھ دکھی پر رحم کراب کہاں جا کر کروں فریاد ہوتے آپ کے
دیس چھوٹا سارے ساتھی چل دئیے منہ موڑ کررہ گیاپردیس میں ناشاد ہوتے آپ کے
سید البغداد والے یہ مدد کا وقت ہےمجھ پہ کیسی پڑھ گئی اُفتاد ہوتے آپ کے
تم سخی ابنِ سخی ابنِ سخی خسروایہ گدا کس کو کرےپھر یاد ہوتے آپ کے
تم شہِ بغداد مولا میں غلام خانہ زادرنج و غم سے کیوں نہ ہوں آزاد ہوتے آپ کے
عبدِ قادر آپ ہیں ہر شی پہ قادر آپ ہیںپھر کہوں کس سے پئے امداد ہوتے آپ کے
آپ کا ارشاد ہے مُرِیْدِیْ لَا تَخَفْرنج میں ہے سالکؔ ناشاد ہوتے آپ کے
r