Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہوتے ہی قیدِ تن سے رہا اپنے گھر گئی

۞
1

ہوتے ہی قیدِ تن سے رہا اپنے گھر گئیمہجور روح تا درِ خیر البشر گئی

بارانِ اشکِ غم میں نہا کر سنور گئیکچھ اور بھی عروسِ تمنّا نِکھر گئی

2

اللہ ری بہشتِ مدینہ تِری بہارہر گُل جناں بکف تھا جہاں تک نظر گئی

فرمایا جو کلام وہ وحیِ خدا ہواکی آپ نے جو بات وہ دل میں اُتر گئی

3

طیبہ کی سمت لے کے درودوں کے ہار پھولدلہن بنی ہوئی مِری آہِ سحر گئی

کھولی جو زلف آپ نے گلشن مہک اٹھےشانہ کیا تو کاکلِ ہستی سنور گئی

4

اختؔر ہے میرے ہاتھ میں دامانِ مصطفیٰﷺدنیا سنور گئی مِری عقبیٰ سنور گئی

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں