Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہوا ہے جلوہ نما وہ نگار آنکھوں میں

۞
1

ہوا ہے جلوہ نما وہ نگار آنکھوں میںکہ آج پھول رہی ہے بہار آنکھوں میں

نقاب اٹھ گیا کیا روئے ماہ طیبہ سےکہ شش جہت سے ہے نور آشکار آنکھوں میں

2

نظر میں ایسا سما یا ہے گلشنِ طیبہکھلا ہوا ہے عجب لالہ زار آنکھوں میں

عروج پر ہو ہمارا ستارۂ قسمتبنے تمہارا اگر رہ گزار آنکھوں میں

3

تمہارے عارضِ پر نور دیکھنے کے لیےہے جانِ زار بہت بےقرار آنکھوں میں

پروئے جاتے ہیں مژگاں میں وقت ذکر نبیبھرے ہیں درعدن آیدار آنکھوں میں

4

ہے وقت نزع تسلی جان مضطر ہوذرا تو لیجئے دم بھر قرار آنکھوں میں

نہ کیوں لحد میں مری جنت کا اک مکاں بخائےمیں لے کے آیا ہوں تصویر یار آنکھوں میں

6

پسند اور نہیں کچھ بھی جز تصور یارہیں پتلیاں بھی بڑی ہوشیار آنکھوں میں

زمین طیبہ کو یوں فخر ہوگیا حاصللگائی خاک قدم بار بار آنکھوں میں

7

یہ کس نے نام مدینہ لیا مرے آگےکہ اشک آگئے بے اختیار آنکھوں میں

مہ مدینہ کا دیکھا نہ چہرۂ انورنگاہ روتی ہے یوں زار زار آنکھوں میں

8

زمینِ طیبہ نہ کیوں آسماں سے اونچی ہوبنایا اس نے نبی کا مزار آنکھوں میں

رضا کے ہاتھ سے پی ہے جمیل نے وہ مےکہ جس کا روز بڑھے گا خمار آنکھوں میں

9

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں