Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہوئے حضرت محمد مصطفیﷺصلِ علی پیدا

۞
1

ہو ئے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ صَلِّ عَلٰی پیداہوئے حضرت رسول اللہ احمد مجتبیٰ پیدا

جنابِ سیّدِ سادات با صد جلوۂ رحمتہوئے با عظمت و اَخلاق با شان عطا پیدا

2

کیا پہلے تو سجدہ پھر دُعائے بخششِ امّتہوئے جب صاحبِ لَوْلَاکَ محبوب ِ خدا پیدا

تمامی بحر و بر روشن کیے نورِ تجلی سےہوئے ایسے حبیبِ کبریا بَدْرُ الدُّجٰی پیدا

3

شبِ میلاد میں اُس اِفتحارِ آفرینش کےمبارک باد کا شہرہ سبھی عالم میں تھا پیدا

ہوئے وہ خیر مقدم جلوہ فرما باغِ امکاں میںکیے اللہ نے جن کے لیے ارض و سما پیدا

4

کیا مشرق سے مغرب تک دیارِ آب وگِل روشنہوئے وہ خاتمِ پیغمبراں خیرا لورا پیدا

جنابِ صاحبِ لَوْلَاک کی مانند، اے کاؔفی!نہیں کوئی ہوا پیدا، نہیں کوئی ہوا پیدا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں