Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہم رسول مدنی کو نہ خدا جانتے ہیں

۞
1

ہم رسول مدنی کو نہ خدا جانتے ہیںاور نہ اللہ تعالیٰ سے جدا جانتے ہیں

دونوں عالم تمہیں محبوب خدا جانتے ہیںحق یہ ہے بعد خدا سب سے بڑا جانتے ہیں

2

اپنی ہستی جو ترے درپہ مٹا جانتے ہیںکچھ وہی لطف فنا اور بقا جانتے ہیں

نہ ادب اور نہ تری مدح و ثنا جانتے ہیںہاتھ پھیلائے ترے درپہ سدا جانتے ہیں

3

میرے داتا مرے مولیٰ مجھے ٹکڑا مل جائےبینوا اس کے سوا اور نہ صدا جانتے ہیں

وصل و فرقت کا کوئی حال تو ان سے پوچھےتیرے درپر جو تڑپنے کا مزہ جانتے ہیں

4

آنکھوں والوں کو نظر آتے ہیں ان کے جلوےان کے دیدار کو دیدار خدا جانتے ہیں

اصل کو چھوڑ کے کس واسطے شاخیں پکڑیںہم تو ایمان فقط تیری رضا جانتے ہیں

6

جان عیسیٰ ترے اعجاز کا کہنا کیا ہےجبکہ بندے ترے مردوں کو جلا جانتے ہیں

تیرے زوار کو رہبر کی ضرورت کیا ہےتیری خوشبو سے ترے گھر کا پتا جانتے ہیں

7

کیوں بھٹکتے پھریں سرکار کے بندے دردربگڑیاں سب کی وہ اک پل میں بنا جانتے ہیں

درِاقدس پہ تمہارے جو پڑے رہتے ہیںبڑھکے جنت سے مدینے کی فضا جانتے ہیں

8

قبرو محشر سے ڈریں کس لیے عاصی ان کےجو اشارے سے اسیروں کو کو چھڑا جانتے ہیں

حق نے تم کو دیا تم باٹتے ہو عالم میںجو ملا جس کو تمہارا ہی دیا جانتے ہیں

9

بے ادب دشمن دیں محفل میلاد ہے یہان کے عشاق ہی کچھ اس کا مزہ جانتے ہیں

بے بصر ان کی وجاہت کو بھلا کیا جانےاہل ایمان انہیں شانِ خدا جانتے ہیں

10

عالم الغیب فلا یظھر آیت پڑھ لوتب یہ معلوم ہو تم کو کہ وہ کیا جانتے ہیں

عالم الغیب نے ہر غیب سکھایا ان کوذرہ ذرہ کی خبر شاہ ہدی جانتے ہیں

11

آیۂ علمک ہے مرے دعوےکی دلیلاس کا منکر ہی کہے گا کہ وہ کیا جانتے ہیں

سامنےان کے دو عالم ہیں مثالِ کف دستان کے ارشاد کو ہم حق بخدا جانتے ہیں

12

اولیا کے لیے فرماتے ہیں مولنا روملوح محفوظ میں جو کچھ ہے لکھا جانتے ہیں

ہم یہ کب کہتے ہیں ذاتی ہے علوم سرکارازازل تابہ ابد سب بعطا جانتے ہیں

13

علم سرکار ہے حادث تو خدا کا ہے قدیماب نہ کہنا یہ کبھی تم کہ وہ کیا جانتے ہیں

اس کو جو شرک بتاتے ہیں وہابی مرتدتو خدا ہی کو وہ ظالم نہ خدا جانتے ہیں

14

دولۃ المکیہ نے ان پہ قیامت توڑیاب وہابی نہ کہیں گے کہ وہ کیا جانتے ہیں

مژدۂ نار سنا ان کو جمیل رضویذات رحمٰن سے جو ان کو جدا جانتے ہیں

15

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں