Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہر شے میں ہے نور رُخ تابان محمد

۞
1

ہر شے میں ہے نور رُخ تابان محمدہر پھول میں خوشبوئے گلستان محمد

اللہ ے محبوب کو بے مثل بنایاممکن ہی نہیں ہو کوئی ہم شان محمد

2

مخلوق کو معلوم ہوکیا ان کی حقیقترب عزول جانتا ہے شان محمد

آسکتا ہے کب ہم سے گنواروں کو ادب وہجیسا کہ ادب کرتے تھے یاران محمد

3

سینہ ہے وہی جس میں نبی کی ہو محبتہے آنکھ وہی جو کہ ہے جویان محمد

وہ دل ہی نہیں جو نہ جھکے سوئے مدینہوہ سر ہی نہیں جو نہ ہو قربان محمد

4

اعدا کی شقاوت کہ ہوئے آپ کے منکراور سنگ وشجر تابع فرمان محمد

محبوب خدا حاکم مخلوق الہٰیمخلوق خدا تابع فرمان محمد

6

عشاق سمجھتے ہیں اسے گلشن جنتکہتے ہیں جسے لوگ بیابان محمد

چلتا ہے جوزا ئر تو یہ کہتے ہیں فرشتےدیکھو وہ چلا آتا ہے مہمان محمد

7

شیروں پہ شرف رکھتے ہیں دربار کے کتےشاہوں سے بھی بڑھ کرہیں گدایان محمد

لاشہ مرا طیبہ کے بیاباں میں پڑا ہواور روح بنے بلبل بستان محمد

8

کیا پوچھتے ہو مجھ سے نکیرین لحد میںلو دیکھ لو دل چیر کے ارمان محمد

ٹکراؤں گا سر تختۂ مرقد سے لحد میںیاد آئے گا جس وقت بیابان محمد

9

کیوں ان کے غلاموں کو ہو ڈر حشرو لحد کاہاتھوں میں ہیں تھامے ہوئے دامان محمد

قیدی کو چھڑا دیتا ہے اک ان کا اشارہمجرم کو چھپا لیتے ہیں دامان محمد

10

یارب یہ تمنا ہے کہ تاحشر کہیں پرچھوٹے نہ مرے ہاتھ سے دامان محمد

پہلے ہی خدا حکم قیامت میں یہ دے گاجنت میں چلے جائیں گدا یان محمد

11

ہم جائیں گے فردوس میں رضواں سے یہ کہہ کرروکو نہ ہمیں ہم ہیں غلامان محمد

توصیف و ثنا لکھے جمیل رضوی کیاجب صانع مطلق ہے ثنا خوان محمد

12

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں