Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہر حال میں انھیں کو پکارا جگہ جگہ

۞
1

ہر حال میں انہیں کو پکارا جگہ جگہ

دیتے رہے وہ مجھ کو سہارا جگہ جگہ

2

بحر خطا میں غرق میں ہوتا تو کس طرح

رحمت نے مجھ کو آ کے اُبھار جگہ جگہ

3

دنیا ہو یا لحد ہو کہ وہ پل صِراط ہو

کافی ہے مجھ کو تیرا سہارا جگہ جگہ

4

آسان میری مشکلیں ہوتی چلی گئیں!

پایا ترے کرم کا اشارا جگہ جگہ

6

ہر دینے والا ہاتھ انہیں کا تو ہاتھ ہے

منگتوں کا ہو رہا ہے گزارا جگہ جگہ

7

ہے نسبتِ رسول سے طوفان ساز گار

کرتی ہے پیش موج کنارا جگہ جگہ

8

خاؔلد یہی تو مرشد کامل کا فیض ہے

آیا نظر وہ حُسن دِلآرا جگہ جگہ

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں