Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہر تڑپ پر روضۂ پُر نورﷺ ہے دل کے قریب

۞
1

ہر تڑپ پر روضۂ پُر نورﷺ ہے دل کے قریبدردِ فرقت میں بہ ہر پہلو ہُوں منزل کے قریب

ناخدا تم ہو تو پھر طوفانِ محشر ہی سہیہم بہر صورت پہنچ جائیں گے منزل کے قریب

2

نزدِ سرکارِ دو عالمﷺ ہے صحابہ کا ہجومکیا بھلے لگتے ہیں تارے ماہِ کامل کے قریب

دیکھتے ہی گنبدِ خضریٰ کو آجائے اَجَلکشتئ عمرِ رواں ہو غرق ساحل کے قریب

3

پاسباں ہیں صاحبِ لَاتَقْنَطُواﷺ کی رحمتیںنااُمیدی آ نہیں سکتی کبھی دل کے قریب

لِیْ مَعَ اللہ بزمِ محبوب و مُحب کی بزم ہےدوسرے کا کب گزر اس خاص محفل کے قریب

4

چودھویں کی شب میں مصروفِ تلاوت ہیں بلالکتنا روشن دائرہ عارض پہ ہے تِل کے قریب

جاں یہ شمعِ آرزو میں کس نے اختؔر ڈال دیاختتامِ قصۂ مہجورئ دل کے قریب

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں