Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہر تڑپ دل کی وجہ سکوں ہے

۞
1

ہر تڑپ دل کی وجہ سکوں ہے ہر خلش زندگی کا سہارا

تم نے دیکھی نہیں ہے تو دیکھ آنسووں سے خوشی آشکار

2

کس قرینے سے دیوار و در کو جلوۂِ مصطفی نے سنوارا

قرئیہ جان و دل بھی نہیں ہے واقعی اب مدینے سے پیارا

3

جو کرم بھی کرے اور دعا دے بھیک دے اور طلب سے سوا دے

جز محمد کوئی بھی نہیں ہے بے سہاروں کا ایسا سہارا

4

فخرِ ہستی انہیں کا گدا ہے ان کے قربان اتنا دیا ہے،

کر دیا بے نیازِ دو عالم جس بھکاری نے دامن پسارا

6

کون سی شَے نہیں اب میسر تیری رحمت سے ساقئ ِ کوثر

آج ہو جائے اتمام ِ رحمت حاضری کا اگر ہو اشارا

7

مجھ کو خاؔلد اماں مل گئی ہے سائیہ دامن مصطفی میں

موج خود بن گئی ہے سفینہ دور مجھ سے نہیں اب کنارا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں