Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

کیا ہی ذوق افزا شفاعت ہے تمھاری واہ واہ

۞
1

کیا ہی ذوق افزا شفاعت ہے تمھاری واہ واہقرض لیتی ہے گنہ پرہیزگاری واہ واہ

خامۂ قدرت کا حُسنِ دست کاری واہ واہکیا ہی تصویر اپنے پیارے کی سنواری واہ واہ

2

اشک شب بھر انتظارِ عَفوِ امّت میں بہیںمیں فدا چاند اور یوں اختر شماری واہ واہ

اُنگلیاں ہیں فیض پر ٹوٹے ہیں پیاسے جھوم کرندّیاں پنجابِ رحمت کی ہیں جاری واہ واہ

3

نور کی خیرات لینے دوڑتے ہیں مہر و ماہاٹھتی ہے کس شان سے گردِ سواری واہ واہ

نیم جلوے کی نہ تاب آئے قمر ساں تو سہیمہر اور ان تلووں کی آئینہ داری واہ واہ

4

نفس یہ کیا ظلم ہے جب دیکھو تازہ جرم ہےناتواں کے سر پر اتنا بوجھ بھاری واہ واہ

مجرموں کو ڈھونڈھتی پھرتی ہے رحمت کی نگاہطالعِ بر گشتہ تیری ساز گاری واہ واہ

6

خود رہے پردے میں اور آئینہ عکسِ خاص کابھیج کر انجانوں سے کی راہ داری واہ واہ

اس طرف روضے کا نور اُس سمت منبر کی بہاربیچ میں جنّت کی پیاری پیاری کیاری واہ واہ

7

صدقے اس انعام کے قربان اس اکرام کےہو رہی ہے دونوں عالم میں تمھاری واہ واہ

پارۂ دل بھی نہ نکلا دل سے تحفے میں رؔضااُن سگانِ کُوْ سے اتنی جان پیاری واہ واہ

8

حدائقِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں