Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

کہوں کیا حال زاہد، گلشن طیبہ کی نزہت کا

۞
1

کہوں کیا حال زاہد، گلشن طیبہ کی نزہت کاکہ ہے خلد بریں چھوٹا سا ٹکڑا میری جنت کا

تعالیٰ اللہ شوکت تیرے نامِ پاک کی آقاکہ اب تک عرشِ اعلیٰ کو ہے سکتہ تیری ہیبت کا

2

وکیل اپنا کیا ہے احمد مختار کو میں نےنہ کیوں کر پھر رہائی میری منشا ہو عدالت کا

بلاتے ہیں اُسی کو جس کی بگڑی وہ بناتے ہیںکمر بندھنا دیارِ طیبہ کو کھلنا ہے قسمت کا

3

کھلیں اسلام کی آنکھیں ہوا سارا جہاں روشنعرب کے چاند صدقے کیا ہی کہنا تیری طلعت کا

نہ کر رُسواے محشر، واسطہ محبوب کا یا ربّیہ مجرم دُور سے آیا ہے سن کر نام رحمت کا

4

مرادیں مانگنے سے پہلے ملتی ہیں مدینہ میںہجومِ جود نے روکا ہے بڑھنا دستِ حاجت کا

شبِ اسریٰ ترے جلوؤں نے کچھ ایسا سماں باندھاکہ اب تک عرشِ اعظم منتظر ہے تیری رُخصت کا

6

طوافِ روضۂ مولیٰ پہ ناواقف بگڑتے ہیںعقیدہ اَور ہی کچھ ہے اَدب دانِ محبت کا

خزانِ غم سے رکھنا دُور مجھ کو اُس کے صدقے میںجو گل اے باغباں ہے عطر تیرے باغِ صنعت کا

7

الٰہی بعدِ مردن پردہ ہاے حائل اُٹھ جائیںاُجالا میرے مرقد میں ہو اُن کی شمعِ تُربت کا

سنا ہے روزِ محشر آپ ہی کا منہ تکیں گے سبیہاں پورا ہوا مطلب دلِ مشتاقِ رؤیت کا

8

وجودِ پاک باعث خِلقتِ مخلوق کا ٹھہراتمہاری شانِ وحدت سے ہوا اِظہار کثرت کا

ہمیں بھی یاد رکھنا ساکنانِ کوچۂ جاناںسلامِ شوق پہنچے بے کسانِ دشتِ غربت کا

9

حسنؔ سرکارِ طیبہ کا عجب دربارِ عالی ہےدرِ دولت پہ اک میلہ لگا ہے اہلِ حاجت کا

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں