Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

کہاں ہو یا رسول اللہﷺ کہاں ہو؟

۞
1

کہاں ہو یا رسول اللہﷺ کہاں ہو؟مری آنکھوں سےکیوں ایسے نہاں ہو

گدا بن کر میں ڈھونڈوں تم کو در درمرے آقا مجھے چھوڑا ہے کس پر

2

اگر میں خواب میں دیدار پاؤں!لپٹ قدموں سے بس قربان جاؤں

تمنّا ہے تمہارے دیکھنے کینہیں ہے اس سے بڑھ کر  کوئی نیکی

3

بسو دل میں سما جاؤنظر میںذرا آجاؤ اس ویرانہ گھر میں

بنا دو میرے سینہ کو مدینہنکالو بحرِ غم سے یہ سفینہ

4

چھڑا لو غیر سے اپنا بنا ؤمیں سب اچھوں کے بد کو تم نبھاؤ

مِری بگڑی ہوئی حالت بنا دومری سوئی ہوئی قسمت جگا دو

6

نہیں ہے ساتھ میرے کوئی توشہکٹھن منزل تمہارا ہے بھروسہ

کھلیں جب روزِ محشر میرے دفتررہے پردہ مرا محبوبِ داور

7

میں بے زر بے ہنر بے پر ہوں سالکؔمگر ان کا ہوں وہ  ہیں میرے مالک

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں