Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

کس کے جلوے کی جھلک ہے یہ اجالا کیا ہے

۞
1

کس کے جلوے کی جھلک ہے یہ اجالا کیا ہےہر طرف دیدۂ حیرت زدہ تکتا کیا ہے

مانگ من مانتی منھ مانگی مرادیں لے گانہ یہاں ’’نا‘‘ ہے نہ منگتا سے یہ کہنا ’’کیا ہے‘‘

2

پند کڑوی لگے ناصح سے ترش ہواے نفسزہرِ عصیاں میں ستمگر تجھے میٹھا کیا ہے

ہم ہیں اُن کے وہ ہیں تیرے تو ہوئے ہم تیرےاس سے بڑھ کر تِری سمت اور وسیلہ کیا ہے

3

ان کی امّت میں بنایا انھیں رحمت بھیجایوں نہ فرما کہ تِرا رحم میں دعویٰ کیا ہے

صدقہ پیارے کی حیا کا کہ نہ لے مجھ سے حساببخش بے پوچھے لجائے کو لجانا کیا ہے

4

زاہد اُن کا میں گنہ گار وہ میرے شافعاتنی نسبت مجھے کیا کم ہے تو سمجھا کیا ہے

ق: بے بسی ہو جو مجھے پرسشِ اعمال کے وقتدوستو! کیا کہوں اُس وقت تمنّا کیا ہے

6

کس سے کہتا ہے کہ للہ خبر لیجے مِریکیوں ہے بے تاب یہ بے چینی کا رونا کیا ہے

اس کی بے چینی سے ہے خاطرِ اقدس پہ ملالبے کسی کیسی ہے پوچھو کوئی گزرا کیا ہے

7

یوں ملائک کریں معروض کہ اِک مجرم ہےاس سے پرسش ہے بتا تونے کیا کیا کیا ہے

سامنا قہر کا ہے دفترِ اعمال ہیں پیشڈر رہا ہے کہ خدا حکم سناتا کیا ہے

8

آپ سے کرتا ہے فریاد کہ یا شاہِ رُسلبندہ بے کس ہے شہا رحم میں وقفہ کیا ہے

اب کوئی دم میں گرفتارِ بلا ہوتا ہوںآپ آجائیں تو کیا خوف ہے کھٹکا کیا ہے

9

سُن کے یہ عرض مِری بحر ِ کرم جوش میں آئےیوں ملائک کو ہو ارشاد ٹھہرنا کیا ہے

کس کو تم موردِ آفات کیا چاہتے ہو!ہم بھی تو آ کے ذرا دیکھیں تماشا کیا ہے

10

ان کی آواز پہ کر اُٹّھوں میں بے ساختہ شوراور تڑپ کر یہ کہوں اب مجھے پروا کیا ہے

لو وہ آیا مِرا حامی مِرا غم خوارِ اُمَم!آ گئی جاں تنِ بے جاں میں یہ آنا کیا ہے

11

پھر مجھے دامنِ اقدس میں چھپا لیں سَروَراور فرمائیں ہٹو اس پہ تقاضا کیا ہے

بندہ آزاد شدہ ہے یہ ہمارے در کاکیسا لیتے ہو حساب اس پہ تمھارا کیا ہے

12

چھوڑ کر مجھ کو فرشتے کہیں محکوم ہیں ہمحکمِ والا کی نہ تعمیل ہو زہرہ کیا ہے

یہ سماں دیکھ کے محشر میں اٹھے شور کہ واہچشمِ بد دور ہو کیا شان ہے رتبہ کیا ہے

13

صدقے اس رحم کے اس سایۂ دامن پہ نثاراپنے بندے کو مصیبت سے بچایا کیا ہے

اے رضؔا! جانِ عَنادِل تِرے نغموں کے نثاربلبلِ باغِ مدینہ تِرا کہنا کیا ہے

14

حدائقِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں