Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

کتنی حسیں ہے اُن کے ثناخواں کی گفتگو

۞
1

کتنی حسیں ہے اُن کے ثناخواں کی گفتگوآٹھوں پہر ہے سرورِ دوراں کی گفتگو

ہر وقت کیجئے شہِ خوباں کی گفتگوآنکھوں کا ذکر ہو کبھی مثرگاں کی گفتگو

2

اَسریٰ میں جب حضورﷺ تھے خالق سے ہمکلامتھی قُدسیوں میں عظمتِ انساں کی گفتگو

اللہ اور سلسلۂ شب دراز تو ہوجاری ہے اُن کے گیسوئے ذیشاں کی گفتگو

3

سُن لے جو تذکرہ بھی عذارِ حبیبﷺ کاچھیڑے نہ عندلیب گلستاں کی گفتگو

کیا شامِ عیدِ آمدِ یادِ حبیبﷺ ہےہے آنسوؤں میں جشنِ چراغاں کی گفتگو

4

تیرے سوا خیالِ نبیﷺ! میں تِرے نثارسمجھا نہ کوئی دیدۂ گریاں کی گفتگو

دردِ فراقِ طیبہ ہے خود میرا چارہ گرکیجے نہ میرے سامنے درماں کی گفتگو

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں