کتنی حسیں فضا ہے کتنی حسین سحر ہےکیا بے حجاب میرا وہ مرکز نظر ہے
سورج بھی آگیا ہے دینے خراج تحسینکس کی ضیاء سے روشن گہوارۂ سحر ہے
ارباب ہوش اس کو جو چاہیں فرض کرلیںہر اشک غم حقیقت میں نازش گہر ہے
پاکے رہوں گا ان کو اک دن ضرور ہمدمیہ عشق میرا بازو یہ عشق میرا پر ہے
وہ دل بھی کوئی دل ہے جو دل ہو تجھ سے خالیتیرے سوا جو دیکھے وہ بھی کوئی نظر ہے
ورنہ کہاں سے آتا یہ حسن کہکشاں میںدل میرا کہہ رہا ہے یہ ان کہ رہ گزر ہے
اخؔتر چلوں میں تنہا مجھ کو نہیں گواراگر وہ نہیں تو ان کا غم میرا ہم سفر ہے