Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

پیام لے کے جو آئی صبا مدینے سے

۞
1

پیام لے کے جو آئی صبا مدینے سےمریض عشق کی لائی دوا مدینے سے

سنو تو غور سے آئی صدا مدینے سےقریں ہے رحمت و فضل خدا مدینے سے

2

ملے ہمارے بھی دل کو جلا مدینے سےکہ مہر و ماہ نے پائی ضیا مدینے سے

تمہاری ایک جھلک نے کیا اسے دلکشفروغ حسن نے پایا شہا مدینے سے

3

تمام شاہ و گدا پل رہے ہیں اس در سےملی جہان کو روزی سدا مدینے سے

جو آیا لے کے گیا کون لوٹا خالی ہاتھبتادے کوئی سنا ہو جو ’’لا‘‘ مدینے سے

4

بتادے کوئی کسی اور سے بھی کچھ پایاجسے ملا جو ملا وہ ملا مدینے سے

وہ آیا خلد میں جو آگیا مدینے میںگیا وہ خلد سے جو چل دیا مدینے سے

6

گدا کی راہ جہاں دیکھیں پھر نور کیوں ہونوا سے پہلے ملے بے نوا مدینے سے

چمن کے پھول کھلے مردہ دل بھی جی اٹھےنسیم خلد سے آئی ہے یا مدینے سے

7

کرے گی مردوں کو زندہ یہ تشنوں کو سیرابوہ دیکھوں اٹھی کرم کی گھٹا مدینے سے

مدینہ چشمۂ آب حیات ہے یاروچلو ہمیشہ کی لے لو بقا مدینے سے

8

فضائے خلد کے قرباں مگر وہ بات کہاںمل آئیں حضرت رضواں ذرا مدینے سے

ہمارے دل کو تو بھایا ہے طیبہ ہی زاہدتمہیں ہے مکہ تو ہوگا سوا مدینے سے

9

چلے جو طیبہ سے مسلم تو خلد میں پہنچےکہ سیدھا خلد کا ہے راستہ مدینے سے

تم ایک آن میں آئے گئے تمہارے لئےدوگام بھی نہیں عرش علا مدینے سے

10

تمہارے قدموں پہ سر صدقے جاں فدا ہو جائےنہ لائے پھر مجھے میرا خدا مدینے سے

ترے حبیب کا پیارا چمن کیا بربادالہٰی! نکلے یہ نجدی بلا مدینے سے

11

ترے نصیب کا نورؔی ملے گا تجھ کو بھیلے آئے حصہ یہ شاہ و گدا مدینے سے

سامانِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں