Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

پرُ نور ہے زمانہ صبح شبِ ولادت

۞
1

پرُ نور ہے زمانہ صبح شبِ ولادتپرَدہ اُٹھا ہے کس کا صبح شبِ ولادت

جلوہ ہے حق کا جلوہ صبح شبِ ولادتسایہ خدا کا سایہ صبح شبِ ولادت

2

فصلِ بہار آئی شکلِ نگار آئیگلزار ہے زمانہ صبح شبِ ولادت

پھولوں سے باغ مہکے شاخوں پہ مُرغ چہکےعہدِ بہار آیا صبح شبِ ولادت

3

پژ مُردہ حسرتوں کے سب کھیت لہلہائےجاری ہوا وہ دریا صبح شبِ ولادت

گل ہے چراغِ صرَصَر گل سے چمن معطرآیا کچھ ایسا جھونکا صبح شبِ ولادت

4

قطرہ میں لاکھ دریا گل میں ہزار گلشننشوونما ہے کیا کیا صبح شبِ ولادت

جنت کے ہر مکاں کی آئینہ بندیاں ہیںآراستہ ہے دنیا صبح شب ولادت

6

بلبل کا آشیانہ چھایا گیا گلوں سےقسمت نے رنگ بدلا صبح شبِ ولادت

اَرض و سما سے منگتا دوڑے ہیں بھیک لینےبانٹے گا کون باڑا صبح شبِ ولادت

7

انوار کی ضیائیں پھیلی ہیں شام ہی سےرکھتی ہے مہر کیسا صبح شبِ ولادت

مکہ میں شام کے گھر روشن ہیں ہر نگہ پرچمکا ہے وہ اُجالا صبح شب ولادت

8

شوکت کا دبدبہ ہے ہیبت کا زلزلہ ہےشق ہے مکانِ کِسریٰ صبح شبِ ولادت

خطبہ ہوا زمیں پر سکہ پڑا فلک پرپایا جہاں نے آقا صبح شبِ ولادت

9

آئی نئی حکومت سکہ نیا چلے گاعالم نے رنگ بدلا صبح شبِ ولادت

رُوح الامیں نے گاڑا کعبہ کی چھت پہ جھنڈاتا عرش اُڑا پھریرا صبح شبِ ولادت

10

دونوں جہاں کی شاہی ناکتخدا دُولہن تھیپایا دُولہن نے دُولہا صبح شبِ ولادت

پڑھتے ہیں عرش والے سنتے ہیں فرش والےسلطانِ نو کا خطبہ صبح شبِ ولادت

11

چاندی ہے مفلسوں کی باندی ہے خوش نصیبیآیا کرم کا داتا صبح شبِ ولادت

عالم کے دفتروں میں ترمیم ہو رہی ہےبدلا ہے رنگِ دنیا صبح شبِ ولادت

12

ظلمت کے سب رجسٹر حرفِ غلط ہوئے ہیںکاٹا گیا سیاہا صبح شبِ ولادت

ملکِ ازل کا سرور سب سروروں کا اَفسرتختِ اَبد پہ بیٹھا صبح شبِ ولادت

13

سُوکھا پڑا ہے ساوا دریا ہوا سماواہے خشک و تر پہ قبضہ صبح شبِ ولادت

نوابیاں سدھاریں جاری ہیں شاہی آئیںکچا ہوا علاقہ صبح شبِ ولادت

14

دن پھر گئے ہمارے سوتے نصیب جاگےخورشید ہی وہ چمکا صبح شبِ ولادت

قربان اے دوشنبے تجھ پر ہزار جمعےوہ فضل تو نے پایا صبح شبِ ولادت

15

پیارے ربیع الاوّل تیری جھلک کے صدقےچمکا دیا نصیبہ صبح شبِ ولادت

وہ مہر مہر فرما وہ ماہِ عالم آراتاروں کی چھاؤں آیا صبح شبِ ولادت

16

نوشہ بناؤ اُن کو دولھا بناؤ اُن کوہے عرش تک یہ شُہرہ صبح شب ولادت

شادی رچی ہوئی ہے بجتے ہیں شادیانےدُولھا بنا وہ دُولھا صبح شبِ ولادت

17

محروم رہ نہ جائیں دن رات برکتوں سےاس واسطے وہ آیا صبح شبِ ولادت

عرشِ عظیم جھومے کعبہ زمین چُومےآتا ہے عرش والا صبح شبِ ولادت

18

ہشیار ہوں بھکاری نزدیک ہے سوارییہ کہہ رہا ہے ڈنکا صبح شبِ ولادت

بندوں کو عیشِ شادی اَعدا کو نامرادیکڑکیت کا ہے کڑکا صبح شبِ ولادت

19

تارے ڈھلک کر آئے کاسے کٹورے لائےیعنی بٹے گا صدقہ صبح شبِ ولادت

آمد کا شور سن کر گھر آئے ہیں بھکاریگھیرے کھڑے ہیں رستہ صبح شبِ ولادت

20

ہر جان منتظر ہے ہر دیدہ رہ نگر ہےغوغا ہے مرحبا کا صبح شبِ ولادت

جبریل سر جھکائے قدسی پرّے جمائےہیں سرو قد ستادہ صبح شبِ ولادت

21

کس داب کس ادب سے کس جوش کس طرب سےپڑھتے ہے اُن کا کلمہ صبح شبِ ولادت

ہاں دین والو اُٹھو تعظیم والوں اُٹھوآیا تمہارا مولیٰ صبح شبِ ولادت

22

اُٹھو حضور آئے شاہِ غیور آئےسلطانِ دین و دنیا صبح شبِ ولادت

اُٹھو ملک اُٹھے ہیں عرش و فلک اُٹھے ہیںکرتے ہیں اُن کو سجدہ صبح شبِ ولادت

23

آؤ فقیرو آؤ منہ مانگی آس پاؤبابِ کریم ہے وا صبح شبِ ولادت

سُوکھی زبانوں آؤ اے جلتی جانوں آؤلہرا رہا ہے دریا صبح شبِ ولادت

24

مُرجھائی کلیوں آؤ کمھلائے پھولوں آؤبرسا کرم کا جھالا صبح شبِ ولادت

تیری چمک دمک سے عالم جھلک رہاہےمیرے بھی بخت چمکا صبح شب ولادت

25

تاریک رات غم کی لائی بلا سِتم کیصدقہ تجلّیوں کا صبح شبِ ولادت

لایا ہے شِیر تیرا نورِ خدا کا جلوہدل کر دے دودھ دھویا صبح شبِ ولادت

26

بانٹا ہے دو جہاں میں تو نے ضیا کا باڑادے دے حسنؔ کا حصہ صبح شبِ ولادت

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں