Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

پاشکستہ تا درِ خیرالانامﷺ آ ہی گیا

۞
1

   پاشکستہ تا درِ خیرالانامﷺ آ ہی گیاچلتے چلتے ہاتھ اس کو یہ مقام آ ہی گیا

صاحبِ وَالْفَجرﷺ کی زلفِ معنبر دیکھ کرعقل میں حسنِ نظامِ صبح و شام آ ہی گیا

2

آپﷺ کی اس رحمتہٌ لّلعالمینی کے نثارمجھ سے بَد کا بھی نکو کاروں میں نام آ ہی گیا

جوشِ وحشت باادب، شوقِ زیارت ہوشیارہیں جہاں ساجد فرشتے وہ مقام آ ہی گیا

3

جان دے کر یوسفِ قَوسَین کی رفتار پرکچھ نسیمِ صبح کو طرزِ خرام آ ہی گیا

اب تخیّل کو حقیقت سے بدل سکتے ہیں آپبابِ رحمت پر بہر صورت غلام آ ہی گیا

4

بٹ رہی ہے چشمِ رحمت سے مئے لَاتَقْنَطُوْامحفلِ محشر میں ہم تک دورِ جام آ ہی گیا

ہم نے مانا وہ نمازِ پنجگانہ ہی سہیآگیا منکرِ کے لب پر بھی سلام آ ہی گیا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں