وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہے
جو اُمّی لقب ہاشمی و مطّلبی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہےجو اِن کا نبی اُن کا نبی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہےخوشبو میں بسی جس سے ہراک پھول و کلی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہےوہ جس کی مہک ہر چمن دل میں بسی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہےاسریٰ کا سفر کیا ہے، وَاللّیلْ کی توضیح، مَازَاغَ کے جلوے کی اَرَیْنَا میں ہے تشریحاور جسکو عطا نعمت دیدار ہوئی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہےتخلیق میں اوّل ہے، وہ تشریف میں آخر، باطن بھی وہ ہے اور وہی جلوۂ ظاھراور جس کے لئے عرش کی ہر راہ سجی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہےوہ چاند کا پھٹنا ہو کہ سورج کی پلٹ ہو، پتھر کا تکلّم ہو کہ وہ شَقّ اُحُدْ ہواور بھیڑ جہاں نوری فرشتوں کی لگی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہےہر نعمت کبریٰ بھی ہمیں اِن سے ملی ہے، میدان شفاعت میں فقط اِن کی چلی ہےاور رب کی رضا جن کے تبسّم میں چھپی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہےحافظؔ ہیں وہ ہی قاسمِ ہر فرحت و نعمت، اللہ نے بنایا ہے اِنہیں شافعِ اُمّتوہ جن سے گناہوں کی ترے دھوپ ڈھلی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہے(۲۶ رجب المرجب ۱۴۳۷ھ/ ۴ مئی ۲۰۱۶ء بروز بدھ) (نزیل ماریشس)