Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

وصفِ رخ اُن کا کیا کرتے ہیں شرحِ والشمس و ضحیٰ کرتے ہیں

۞
1

وصفِ رخ اُن کا کیا کرتے ہیں شرحِ والشمس و ضحیٰ کرتے ہیںاُن کی ہم مدح وثنا کرتے ہیں جن کو محمود کہا کرتے ہیں

ماہِ شق گشتہ کی صورت دیکھو کانپ کر مہر کی رجعت دیکھومصطفیٰ پیارے کی قدرت دیکھو کیسے اعجاز ہوا کرتے ہیں

2

تو ہے خورشیدِ رسالت پیارے چھپ گئے تیری ضیا میں تارےانبیا اور ہیں سب مہ پارے تجھ سے ہی نور لیا کرتے ہیں

اے بلا بے خِرَدِیِّ کفّار رکھتے ہیں ایسے کے حق میں انکارکہ گواہی ہو گر اُس کو درکار بے زباں بول اٹھا کرتے ہیں

3

اپنے مولیٰ کی ہے بس شان عظیم جانور بھی کریں جن کی تعظیمسنگ کرتے ہیں ادب سے تسلیم پیڑ سجدے میں گرا کرتے ہیں

رفعتِ ذکر ہے تیرا حصّہ دونوں عالم میں ہے تیرا چرچامرغِ فردوس پس از حمدِ خدا تیری ہی مدح و ثنا کرتے ہیں

4

انگلیاں پائیں وہ پیاری پیاری جن سے دریائے کرم ہیں جاریجوش پر آتی ہے جب غم خواری تشنے سیراب ہوا کرتے ہیں

ہاں یہیں کرتی ہیں چڑیاں فریاد ہاں یہیں چاہتی ہے ہرنی داداسی در پر شترانِ ناشاد گلۂ رنج و عنا کرتے ہیں

6

تو ہے وہ بادشہِ کون و مکاں کہ مَلک ہفت فلک کے ہر آںتیرے مولیٰ سے شہِ عرش ایواں تیری دولت کی دعا کرتے ہیں

جس کے جلوے سے اُحُد ہے تاباں معدنِ نور ہے اس کا داماںہم بھی اس چاند پہ ہو کر قرباں دلِ سنگیں کی جِلا کرتے ہیں

7

کیوں نہ زیبا ہو تجھے تاج وَری تیرے ہی دَم کی ہے سب جلوہ گریمَلک و جنّ و بشر حور و پری جان سب تجھ پہ فدا کرتے ہیں

ٹوٹ پڑتی ہیں بلائیں جن پر جن کو ملتا نہیں کوئی یاورہر طرف سے وہ پُر ارماں پھر کر اُن کے دامن میں چھپاکرتے ہیں

8

لب پر آجاتا ہے جب نام جناب منھ میں گھل جاتا ہے شہدِ نایابوَجْد میں ہوکے ہم اے جاں بے تاب اپنے لب چوم لیا کرتے ہیں

لب پہ کس منھ سے غمِ الفت لائیں کیا بلا دل ہے الم جس کا سنائیںہم تو ان کے کفِ پا پر مٹ جائیں اُن کے در پر جو مٹا کرتے ہیں

9

اپنے دل کا ہے انھیں سے آرام سونپے ہیں اپنے انھیں کو سب کاملو لگی ہے کہ اب اس در کے غلام چارۂ دردِ رؔضا کرتے ہیں

(حدائقِ بخشش)

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں