واہ کیا جلوۂ دندان ہے سبحان اللہکای تبسم کا یہ سامان ہے سبحان اللہ
محو دیدار فرشتوں کو کیا گر دوں پرکیا ہے محبوبی کی یہ شان ہے سبحان اللہ
ہے وہ سیمائے مبارک کی تجلی جس سےرونق روضۂ رضوان ہے سبحان اللہ
حُسن وہ حُسن کہ جس حُسن کا عاشق ہے خداوصف اُس حسن کا قرآن ہے سبحان اللہ
نور ذات نبی ﷺ صل علی اے کاؔفیآیت رحمت رحمان ہے سبحان اللہ