Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

نُورِ نگاہِ فاطمہ آسماں جناب

۞
1

منقبت در شانِ شہزادۂ عالی جاہ

حضرتِ امام علی اکبر رضی اللہ عنہٗ

2

نُورِ نگاہِ فاطمہ آسماں جنابصبرِ دلِ خدیجہ پاک ارم قباب

لختِ دلِ امام حسین ابنِ بو ترابشیرِ خدا کا شیر وہ شیروں میں انتخاب

3

صورت تھی انتخاب تو قامت تھا لا جوابگیسو تھے مشک ناب تو چہرہ تھا آفتاب

چہرہ سے شاہزادہ کے اٹھا ہی تھا نقابمہرِ سپہر ہوگیا خجلت سے آب آب

4

کاکل کی شام رُخ کی سحر موسمِ شبابسنبل نثار شام فدائے سحر موسمِ شباب

شہزادۂ جلیل علی اکبرِ جمیلبستانِ حُسن میں گلِ خوش منظرِ شباب

6

خورشید جلوہ گر ہوا پشتِ مند پریا ہاشمی جو ان کے رُخ سے اٹھا نقاب

صولت نے مرحبا کہا شوکت تھی رجز خواںجرأت نے باگ تھامی شجاعت نے لی رکاب

7

چہرہ کو اس کے دیکھ کے آنکھیں جھپک گئیںدل کانپ اٹھے ہوگیا اعدا کو اضطراب

سنیوں میں آگ آگ گئی اعدائے دین کےغیظ و غضب کے شعلوں سے دل ہوگے کباب

8

نیزہ جگر شگاف تھا اس گل کے ہاتھ میںیا اژدھا تھا موت کا یا اسوء العقاب

چمکا کے تیغ مردوں کو نامرد کر دیااس سے نظر ملاتا یہ تھی کس کے دل میں تاب

9

کہتے تھے آج تک نہیں دیکھا کوئی جواںایسا شجاع ہوتا جو اس شیر کا جواب

مردانِ کار لرزہ براندام ہوگئےشیرا فگنوں کی حالتیں ہونے لگیں خراب

10

کوہ پیکروں کو تیغ سے دو پارہ کر دیاکی ضرب خود پر تو اُڑا ڈالا تا رکاب

تلوار تھی کہ صاعقہ برق بار تھایا از برائے رجِم  شیاطین تھا شہاب

11

چہرہ میں آفتاب نبوت کا نُور تھاآنکھوں میں شانِ صولتِ سرکارِ بو تراب

پیاسا رکھا جنہوں نے انہیں سیر کردیااس جود پر ہے آج تیری تیغ زہر آب

12

میدان میں اس کے حسن و ہنر دیکھ کر نعیمحیرت سے بدحواس تھے جتنے تھے شیخ و شاب

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں