Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

نوُرِ حُضور سے بنے، اَرض و فلک الگ الگ

۞
1

نوُرِ حُضور سے بنے، اَرض و فلک الگ الگجِنّ و بشر جُدا جُدا، حور و مَلَک الگ الگ

اصل انہی کی ذات ہے، جملہ نبی طفیل ہیںایک سے سو دئیے جلیں سب کی چمک الگ الگ

2

شمس و قمر کی یہ جِلا، عقل و بصر میں یہ ضیاءسب میں وہ ایک نور ہے، سب کی جھلک الگ الگ

باغِ جہاں کی ہر کلی، اُن کے ہی فیض سے  کِھلیرنگ ہر ایک کا ہے جُدا، سب کی مہک الگ الگ

3

ممکن و مظہرِ  وجوب، حادث و پَر توِ قِدَمْچاروں ہی رنگ ایک میں ، جیسے دھنک الگ الگ

فوقِ کمالِ عبدیّت، تحت ظِلالِ حقیقترہتی ہے آنکھ درمیاں، دونوں پَلَک الگ الگ

4

فرشِ زمیں پہ کیوں رہے، عرشِ بریں پہ کیوں گئےچاندنی اُن کے فیض کی، جائے چنک الگ الگ

نائبِ غوث و مصطفٰیﷺ، عبد السلام اور رضابُرہاںؔ تو اختیار کر، دونوں جھلک الگ الگ

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں