Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

میرے آقا نے جو طیبہ میں بلایا ہوتا

۞
1

میرے آقا نے جو طیبہ میں بلایا ہوتاخاک کو دوشِ ثُریّا پہ بٹھایا ہوتا

صحبتِ خاکِ قدم ملتی جو پل بھر کے لئےچاند و سورج کو بھی عش عش پہ اُبھارا ہوتا

2

اُحد کیا کون و مکاں شکل میں ہوتے زر کیوجہِ تخلیقِ خدا کا جو اشارہ ہوتا

غار میں پیارے نبی ، یارِ نبی کو دیکھااس کبوتر کی ہی آنکھوں کا میں دیدہ ہوتا

3

میرے اعمال تو لے جاتے جہنم میں اگرشافعِ روزِ جزا نے نہ بچایا ہوتا

ماہپاروں نے لیا حشر میں نورِ بخشششمسِ طیبہ مجھے کرنوں میں سمایا ہوتا

4

اے رضا والوں رضا کار ہو تم کوثر پرہم رضا والوں کو محشر میں یہ مژدہ ہوتا

ترک رکھتے جو تعلق بھی یزیدوں سے اگریاں  بھی حسنین کے بابا کا سہارا ہوتا

6

کاش رکھ دیتے قدم قلب پہ وہ اے فاراںکوہِ فاراں کی طرح تیرا نصیبا ہوتا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں