Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مچی ہے دھوم تحمید و ثنا کی

۞
1

مچی ہے دھوم تحمید و ثنا کیصدائیں آتی ہیں صل علیٰ کی

محبت جس کوہے خیرالورٰی کیعنایت اس پہ ہے ہر دم خدا کی

2

جنہوں نے خلق کی حاجت روا کیانہیں سے ہم نے اپنی التجا کی

مدد کرنا مری اے ناصر خلقکہ میرے نفس کافر نے دغا کی

3

مدد کی ہر مصیبت سے بچا یادوہائی جب بھی دی شاہ ہدیٰ کی

میں ہوں جن کا وہی ہیں میرے شافعتو پھر کیوں فکر ہو روز جزا کی

4

گنہگارو مبارک باد تم کووہ رکھتے ہیں محبت انتہا کی

خدا فرمائے جب قرآں میں یٰسثنا پھر کیا ہو دُرِبے بہا کی

6

شب معراج نعمتوں سے بھردیا ہےبھلا کچھ انتہا ہے اس عطا کی

دعائیں دے رہے ہیں دشمنوں کویہ شان حلم ہے کان سخا کی

7

اسی در کے ہیں ہم منگتا بھکاریجہاں پر بھیڑ ہے شاہ و گدا کی

سمعٌ ناصرٌجن کے ہیں القابوہ سنتے ہیں پکارا اپنے گدا کی

8

ہیں سب ارض و سما و عرش و روشنچمک ہے جلوہ ہائے جانفراکی

کہا جاؤک نے آؤ یہاں پرمعافی ملتی ہے ہر ایک خطا کی

9

تصوف چاہیے گر تجھ کو صوفیاطاعت کر امام الاصفیا کی

عطا فوراً کیا جو کچھ بھی مانگایہاں حاجت اگر کی ہے نہ لاکی

10

ازل کے روز سے کون و مکان میںانہیں کے نام کی نوبت بجا کی

فرشتوں نے کیا آدم کو سجدہیہ تھی تعظیم نور مصطفیٰ کی

11

ہوا مردودو لعنت کا پڑ طوقعبادت کی بھی نجدی نے تو کیا کی

کرم ان کا عنایت ہے یہ ان کیخبر لیتے ہیں مجھ جیسے گدا کی

12

مجھے بندہ کیا شاہ ہدےٰ کابڑی رحمت ہوئی رب العلا کی

ہر مژدہ عاصیوں کو روز محشرصدائیں آئیں گی اِنِّی لَھَا کی

13

بدولت نقش پائے مصطفیٰ کےبڑھی عزت حریم کبریا کی

تمہارا آستانہ مل گیا جبمجھے خواہش ہو کیوں دار الشفا کی

14

ہمیشہ میں نے نافرنیاں کیںعنایت تم نے مجھ پر دائما کی

خدا نے کرلیا محبوب اپناخوشا قسمت محب مصطفیٰ کی

15

مری تقدیر میں لکھا ہوا ہےکرم حق کا شفاعت مصطفیٰ کی

تمہارا روئے انور دیکھتے ہینظر آنے لگی قدرت خدا کی

16

یہ فرمایا شب اسریٰ خدا نےکہ تیری امت عاصی رِہا کی

کیا افلاک کو دوگام میں طےیہ تیزی ہے براق برق پاکی

17

سلاطین زمانہ نے بصد عجزتمہارے درپہ عرض مدعا کی

وہ پہنچی درجۂ مقبولیت پرتمہارا نام لے کر جو دعا کی

18

ابھی جی اٹھیں مردے کلمہ پڑھتےہوا پہنچے جو دامان قبا کی

اٹھا کر لےگئیں حوریں جنان میںقدم پر ان کے جس نے جان فد اکی

19

اندھیری رات ہے وقت مدد ہےگھٹا چھائی ہوئی ہے کس بلا کی

لٹا جاتا ہے جنگل میں اکیلاخدا را لو خبر اس بے نوا کی

20

بھنور میں پھنس گئی کشتی ہماریدوہائی ڈوبتوں کے ناخدا کی

جمیلِ قادری تقدیر چمکیکہ خدمت مل گئی مرشد رضا کی

21

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں