Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مسرور زیرِ لب ہے حرفِ سوال میرا

۞
1

مسرور زیر لب ہے حرف سوال میرا

وہ خوب جانتے ہیں جو کچھ ہے حال میرا

2

طول سفر سمٹ کرو وگام رہ گیا ہے

رہبر بنا ہوا ہے ان کا خیال میرا

3

دل کوئے مصطفی ہے جاں سوئے مصطفیٰ ہے

سرمایہ کرم ہے آشفتہ حال میرا

4

اے دستگیر عالم اے سکیوں کے ہمدم

اب حال بھی بنادو جو کچھ ہے قال میرا

6

ہیں ان کی رہ گزر کے ذرے بھی ہر تا باں

میرا کمال کب ہے سارا کمال میرا

7

کوئی بھی انبیاء میں ثانی نہیں ہےجن کا

آقا ہے فی الحقیقت وہ بے مثال میرا

8

ان کے کرم نے خاؔلدکی میری دستگیری

جب بھی ہوا ہےغم سے بچنا محال میرا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں