Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مریضِ ہجر کا مشکل ہے جینا یا رسول اللّٰہ

۞
1

مریض ہجر کا مشکل ہے جینا یارسول اللہ

دکھا دیجئے دکھا دیجئے مدینہ یا رسول اللہ

2

غریقِ بحرِ عصیاں ہیں گرفتار ِ مصیبت ہیں

کنارے سے لگا دیجئے سفینہ یا رسو ل اللہ

3

نچھاور گنبدِ خضرا پہ جا کر جان و دل کردوں

کوئی ایسا بھی آجائے مہینہ یا رسول اللہ

4

چھپا لو اب چھپا لو اپنے دامانِ شفاعت میں

خطاؤں پر ہے نادم یہ کمینہ یا رسول اللہ

6

غمِ دنیا کی ظلمت مجھ سے کترا کر گزر جائے

منّور اس قدر ہوجائے سینہ یا رسول اللہ

7

خزانہ رحمتوں کا رات دن بٹتا ہے منگتوں میں

تمہارا دَر ہے رحمت کا خزینہ یا رسول اللہ

8

حضور اپنے کرم اپنی عطاؤں پر نظر کیجئے

دعاء کا بھی نہیں مجھ کو قرینہ یا رسول اللہ

9

عطا کردو وہ معراج ِ تصّور اپنے خاؔلد کو

جدھر دیکھے نظر آئے مدینہ یا رسول اللہ

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں