Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مرادیں مل رہی ہیں شاد شاد اُن کا سوالی ہے

۞
1

مرادیں مل رہی ہیں شاد شاد اُن کا سوالی ہےلبوں پر اِلتجا ہے ہاتھ میں روضے کی جالی ہے

تری صورت تری سیرت زمانے سے نرالی ہےتری ہر ہر اَدا پیارے دلیلِ بے مثالی ہے

2

بشر ہو یا مَلک جو ہے ترے دَر کا سوالی ہےتری سرکار والا ہے ترا دربار عالی ہے

وہ جگ داتا ہو تم سنسار باڑے کا سوالی ہےدَیا کرنا کہ اس منگتا نے بھی گُدڑی بچھا لی ہے

3

منور دل نہیں فیضِ قدومِ شہ سے روضہ ہےمشبکِ سینۂ عاشق نہیں روضہ کی جالی ہے

تمہارا قامتِ یکتا ہے اِکّا بزمِ وحدت کاتمہاری ذاتِ بے ہمتا مثالِ بے مثالی ہے

4

فروغِ اخترِ بدر آفتابِ جلوۂ عارضضیاے طالعِ بدر اُن کا اَبروے ہلالی ہے

وہ ہیں اﷲ والے جو تجھے والی کہیں اپناکہ تو اﷲ والا ہے ترا اﷲ والی ہے

6

فقیرو بے نواؤ اپنی اپنی جھولیاں بھر لوکہ باڑا بٹ رہا ہے فیض پر سرکارِ عالی ہے

تجھی کو خلعتِ یکتائیِ عالم ملا حق سےترے ہی جسم پہ موزوں قباے بے مثالی ہے

7

نکالا کب کسی کو بزمِ فیضِ عام سے تم نےنکالی ہے تو آنے والوں کی حسرت نکالی ہے

بڑھے کیونکر نہ پھر شکل ہلال اسلام کی رونقہلالِ آسمانِ دیں تری تیغِ ہلالی ہے

8

فقط اتنا سبب ہے اِنعقادِ بزمِ محشر کاکہ ُان کی شانِ محبوبی دکھائی جانے والی ہے

خدا شاہد کہ روزِ حشر کا کھٹکا نہیں رہتامجھے جب یاد آتا ہے کہ میرا کون والی ہے

9

اُتر سکتی نہیں تصویر بھی حسنِ سراپا کیکچھ اس درجہ ترقی پر تمہاری بے مثالی ہے

نہیں محشر میں جس کو دسترس آقا کے دامن تکبھرے بازار میں اِس بے نوا کا ہاتھ خالی ہے

10

نہ کیوں ہو اِتحادِ منزلت مکہ مدینہ میںوہ بستی ہے نبی والی تو یہ اﷲ والی ہے

شرف مکہ کی بستی کو ملا طیبہ کی بستی سےنبی والی ہی کے صدقے میں وہ اﷲ والی ہے

11

وہی والی وہی آقا وہی وارث وہی مولیٰمیں اُن کے صدقے جاؤں اور میرا کون والی ہے

پکار اے جانِ عیسیٰ سن لو اپنے خستہ حالوں کیمرض نے درد مندوں کی غضب میں جان ڈالی ہے

12

مرادوں سے تمہیں دامن بھرو گے نامرادوں کےغریبوں بیکسوں کا اور پیارے کون والی ہے

ہمیشہ تم کرم کرتے ہو بگڑے حال والوں پربگڑ کر میری حالت نے مری بگڑی بنا لی ہے

13

تمہارے دَر تمہارے آستاں سے میں کہاں جاؤںنہ کوئی مجھ سا بیکس ہے نہ تم سا کوئی والی ہے

حسنؔ کا درد دُکھ موقوف فرما کر بحالی دوتمہارے ہاتھ میں دنیا کی موقوفی بحالی ہے

14

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں