Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مدینے میں ہیں شہر یارِ مدینہ

۞
1

تضمین بر نعتِ استاد زمن حضرتِ علامہ حسن رضا خاں حسؔن بریلوی برادرِ خورد اعلٰحضرت فاضلِ بریلوی قدس سرّہ و تلمیذِ بلبلِ ہند، دبیر الدولہ فصیح الملک جناب داغؔ دہلوی مرحوم

تضمین

2

مدینے میں ہیں شہر یارِ مدینہہے رضواں بجا افتخارِ مدینہ

نگاہوں میں ہے ہیچ ہر پھول بالکلہمیں دشتِ طیبہ بہارِ بریں ہے

3

عجب ہے مقدر دلِ ناتواں کاادب سے ہے سرخم جہاں آسماں کا

بس اُڑکر سوئے رحمت آباد جائےیہ ذرّہ بھی تاروں میں ہو جائے شامِل

4

کھلیں پھول ہستی کے گلشن میں یاربلگی تھی جو کل دشتِ ایمن میں یارب

رُخِ گل پہ جب تازگی دیکھتا ہوںکلی خندہ زن جب کوئی دیکھتا ہوں

6

مِلا طور موسٰے کو اَوجِ مکرّماُڑا کر دَنیٰ پر تقرب کا پرچم

ہے فردوس بھی ایک حصہ یہاں کاغلامِ کرم ہیں ملائک بھی ان کے

7

ذرا دیکھے ان کا مقدّر تو کوئیبربِّ مدینہ مقدّس سمجھ کر

پئے غوثِ اعظم، طفیل رضا دےمجھے مدحِ محبوب کا یہ صلہ دے

8

نہ کیوں ناز ہو اختؔرِ بے نوا کوجو بے مانگے دیتے ہیں شاہ و گدا کو

نعت

9

عجب رنگ پر ہے بہارِ مدینہکہ سب جنتیں ہیں نثارِ مدینہ

مبارک رہے عندلیبو تمہیں گلہمیں گل سے بہتر ہیں خارِ مدینہ

10

بنا شہ نشیں خسروِ دو جہاں کابیاں کیا ہو عزّو وقارِ مدینہ

مِری خاک یارب نہ برباد جائےپسِ مرگ کر دے غبارِ مدینہ

11

کبھی تو معاصی کے خرمن میں یاربلگے آتشِ لالہ زارِ مدینہ

رگِ گل کی جب ناز کی دیکھتا ہوںمجھے یاد آتے ہیں خارِ مدینہ

12

جدھر دیکھئے باغِ جنت کِھلا ہےنظر میں ہیں نقش و نگارِ مدینہ

رہیں ان کے جلوے، بسیں ان کے جلوےمِرا دل بنے یادگارِ مدینہ

13

بنا آسماں منزلِ ابنِ مریمگئے لامکاں تاجدارِ مدینہ

دو عالم میں بٹتا ہے صدقہ یہاں کاہمیں اِک نہیں ریزہ خوارِ مدینہ

14

ملائک لگاتے ہیں آنکھوں میں اپنیشب و روز خاکِ مزارِ مدینہ

مرادِ دلِ بلبلِ بے نوا دےخدایا دکھا دے بہارِ مدینہ

15

شرف جن سے حاصل ہوا انبیاء کووہی ہیں حسؔن افتخارِ مدینہ

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں