Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مدینہ میں بلا اے رہنے والے سبزگنبد کے

۞
1

مدینہ میں بلا اے رہنے والے سبزگنبد کےبدوں کو بھی نِبھا اے رہنے والے سبز گنبد کے

سنہری جالیوں کے سامنے بستر لگے اپناوہیں آئے قضا اے رہنے والے سبزگنبد کے

2

جسے عشاق کی جنت کہا کرتے ہیں اہل حقوہ ہے صحر اترااےرہنے والے سبز گنبد کے

گر جاتے ہیں تیرے نام لیوا بار عصیاں سےتو گر تو ں کو اٹھا اے رہنے والے سبز گنبد کے

3

کنارہ دور ہے کشتی شکستہ اور بھنور حائلخبر لے میں چلا اے رہنے والے سبز گنبد کے

دو عالم کی مرادوں کے لیے کافی و وافی ہےترا دست عطا اے رہنے والے سبز گنبد کے

4

اگر مل جائے چھینٹا قطرۂ رحمت سے عالم کوتو ہو سب کا بھلا اے رہنے والے سبز گنبد کے

کھلیں جس سے یہ مرجھائی ہوئی کلیاں مرے دل کیچلا ایسی ہوا اے رہنے والے سبز گنبد کے

6

دردنداں کا صدقہ قبر تیرہ کو بنا روشنذرہ پردہ اٹھا اے رہنے والے سبز گنبد کے

مہ بے داغ تیرے نور سے روشن زمانہ ہےتو ہے بدر الدجٰی اے رہنے والے سبز گنبد کے

7

تو ہی ظاہر تو ہی باطن تو ہی ہے ابتدا پیارےتو ہی ہے انتہا اے رہنے والے سبز گنبد کے

مدینے میں عرب میں عرش پر دنیا و عقبیٰ میںتری پھیلی ضیا اے رہنے والے سبز گنبد کے

8

فرشتوں کا جھکا سر سوئے آدم کس کے باعث سےتر ا ہی نور تھا اے رہنے والے سبز گنبد کے

گھٹا چاروں طرف سے کفر کی اسلام پر چھائینظر فرما ذرا اے رہنے والے سبز گنبد کے

9

شہنشاہ مدینہ تو ہے حاکم سارے عالم کاجہاں تیرا گدا اے رہنے والے سبز گنبد کے

سلاطین جہاں دیتے ہیں آکر بھیک لینے کوترے در پر صدا اے رہنے والے سبز گنبد کے

10

ہزاروں کو حیات ِجاوِداں بخشی تو میرا بھیدل مردہ جلا اے رہنے والے سبز گنبد کے

کھلا دیتی ہے مرجھائی ہوئی کلیاں غلاموں کیمدینے کی ہوا اے رہنے والے سبز گنبد کے

11

تری خوشبو ہے جب رہبرتو زائر کس لیے پوچھیںترے در کا پتا اے رہنے والے سبز گنبد کے

کہیں بازار محشر میں نہ میرے عیب کھل جائیںتو دامن میں چھپا اے رہنے والے سبز گنبد کے

12

وہ روضہ جس پہ ہیں جبریل بھی سوجان سے قرباںان آنکھوں سے دکھا اے رہنے والے سبز گنبد کے

جناب نوح نے کی ناخدائی ایک کشتی کیتو سب کا نا خدا اے رہنے والے سبز گنبد کے

13

دکھائے آفتاب حشر جب تیزی غلاموں کوتو لے زیر لوا اے رہنے والے سبز گنبد کے

کرم والے تیری چشم عناعت کےاشارے میںہوئے عاصی رہا اے رہنے والے سبز گنبد کے

14

خدا ہے تیرا واصف پھر جمیل قادری کیوں کرکرے تیری ثنا اے رہنے والے سبز گنبد کے

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں