Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

محض رخصت کونہ دیکھو عزیمت خوب کرنے دو

۞
1

محض رخصت کونہ دیکھو عزیمت خوب کرنے دوسنو اب روح کو بھی تم ریاضت خوب کرنے دو

یہ لمحے زندگی کے اب تمہارے واسطے ہی ہیںمتاعِ زندگی سے اب تجارت خوب کرنے دو

2

انہیں کے واسطے ہی ہم بنے اور یہ جہاں آیافناوالوں بقا چاہو تو مدحت خوب کرنے دو

جو تعریفِ بقا چاہو، تو سن لو عشق والوں سےرسولﷲ کی الفت ،محبت خوب کرنے دو

3

لٹا کر جان و دنیا ہم تمہارے واسطے آئےنہ حائل ہو فرشتوں اب زیارت خوب کرنے دو

اشدّأ علی الکفار گر تم سے نہ ہو پائےنہ روکو ظالموں ہم کو تو شدّت خوب کرنے دو

4

چلو مانا کہ ہم ہی ان کے اعداء سے الجھتے ہیںہمیں اپنے میں رہنے دو یہ فطرت خوب کرنے دو

امام احمد رضا کے مظہرِ کامل کا مصرع ہےیہ شوقِ زندگی کیا ہے وہ رحلت خوب کرنے دو

6

ارے فاراں ذرا مقطع سے پہلے دل کو سن لیتےنہ روکو مدحت آقا کی کثرت خوب کرنے دو

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں