مجھے الفت ہے یاران نبی ﷺ سے|ابو بکر و عمر عثمان علی سے
محبت ان کی ہے ایمان میرامیں ان کا مدح خواں ہوں جاں وحی سے
یہ محبوب الہٰی ہیں کہ ان کوعشق ہے حبیب ایزدی سے
نہ کیوں کر دوست رکھی ان کو مومنکہ اقرب ہیں رسول ﷺ ہاشمی سے
رسول اللہ ﷺ کے یہ جانشین ہیںنبی ﷺ راضی ہیں ان سے وہ نبی سے
یہ ہیں چرخ ہدایت کے ستارےجہاں روشن ہے ان کی روشنی سے
جو ان کی راہ سے بہکاوہ انسانکہیں پائے نہ رستہ پھر کسی سے
صحابہ کو ہوا ثابت مناقبزبان درفشاں احمدی سے
رسول اللہ ﷺ کیا راضی ہیں ان سےجو ہو ناراض احبابِ نبی ﷺ سے
جو ہیں اصحاب و انصار ومہاجرمجھے حسن عقیدت ہے سبہی سے
صحابہ کا یہ کاؔفی ہے مدح خواں ہےخلوص جان و اخلاص دلی سے