Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مجرم ہیں شہا! دے گا ہمیں کون اماں اور

۞
1

مجرم ہیں شہا! دے گا ہمیں کون اماں اوربرگشۃ نصیبوں کا ٹھکانہ ہے کہاں اور

زاہد! تِری دنیا ہے الگ میرا جہاں اورجنت کا سماں اور ہے طیبہ کا سماں اور

2

گو پردۂ کثرت رُخِ روشن پہ ہے لیکنوحدت کی تجلّی ہوئی جاتی ہے عیاں اور

سجدے ہیں میسّر جنہیں طیبہ کی زمیں پراُن عشق کے بندوں کی جبیں کا ہے نشاں اور

3

اے دامنِ محبوبِﷺ مدینہ تِرے صَدقےمِلتی نہ قیامت میں کہیں ہم کو اماں اور

گو دِل کو سکوں ہجرِ مدینہ میں ہے لیکنجل بجھتی ہے جب شمع تو اٹھتا ہے دھواں اور

4

ہے بزمِ سخن کیف میں ڈوبی ہوئی اختؔراِک نعت پھڑکتی ہوئی اے زمزمہ خواں اور

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں