Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

قربان میں ان کی بخشش کے

۞
1

قربان میں ان کی بخشش کے مقصد بھی زباں پر آیا نہیں

بِن مانگے دیا اور اتنا دیا دامن میں ہمارے سمایا نہیں

2

ایمان مِلا ان کے صدقے قرآن ملا ان کے صَدقے!

رحمان مِلا ان کے صدقے وہ کیا ہے جو ہم نے پایا نہیں

3

ان کا تو شعار کریمی ہے مائل بہ کرم ہی رہتے ہیں

جب یاد کیا اے صلے علی ٰ وہ آہی گئے تڑپایا نہیں

4

جو دشمن جاں تھے ان کو بھی دی تم نے اماں اپنوں کی طرح!

یہ عفو و کرم اللہ اللہ یہ خُلق کسی نے پایا نہیں

6

مونس ہیں وہی معذوروں کے غم خوار ہیں سب مجبوروں کے

سرکار مدینہ نے تنہا کس کس کا بوجھ اُٹھایا نہیں

7

آواز کرم دیتا ہی رہا تھک یار گئے لینے والے!

منگتوں کی ہمیشہ لاج رکھی مَحروم کبھی لَوٹایا نہیں

8

رحمت کا بھرم بھی تم سے ہے شفقت کا بھرم بھی تم سے ہے

ٹھکرائے ہوئے انسان کو بھی تم نے تو کبھی ٹھکرایا نہیں

9

خورشید قیامت کی تابش مانا کہ قیامت ہی ہوگی

ہم ان کے ہیں گھبرائیں کیوں کیا ہم پہ نبیﷺ کا سایا نہیں

10

اُس محسن اعظم کے یوں توں خاؔلد پہ ہزاروں اِحساں ہیں!

قربان مگر اس اِحساں کے اِحساں بھی کیا تو جتایا نہیں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں