Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

فضا پُر کیف کیسی تھی جہاں میں تھا جہاں میں تھا

۞
1

جہاں میں تھا جہاں میں تھا

فضا پُر کیف کیسی تھی جہاں میں تھا جہاں میں تھاہر اک شے نورو نوری تھی جہاں میں تھا جہاں میں تھاکھڑے تھے قدسیانِ عرش بھی جنت کے روضے پرزمیں میں کیف و مستی تھی جہاں میں تھا جہاں میں تھامری پلکوں پہ موتی تھے نگاہوں میں وہ جالی تھیعجب سی درفَشانی تھی جہاں میں تھا جہاں میں تھامراتن من چمک اٹھا ملی تھی روح کو لَمْعَتوہ کیسی ضوفشانی تھی جہاں میں تھا جہاں میں تھاقمر کو میں نے دیکھا ہے وہاں جھکتے ہوئے در پرستاروں کی لڑی سی تھی جہاں میں تھا جہاں میں تھاگُنہ جھڑتے رہے میرے عجب رحمت کے جھونکے تھےہوا میں شوخ خنکی تھی جہاں میں تھا جہاں میں تھاسناؤ قافلے والو تمہیں احساس کیسا تھاوہاں ہر سانس مہکی تھی جہاں میں تھا جہاں میں تھابہر سو رقصِ بسمل تھا زمین کوئے جاناں پرہر اک پر وجد و مستی تھی جہاں میں تھا جہاں میں تھانہ کوئی فکرِ دنیا تھی نہ کوئی غم رہا حافؔظمیسّر ایسی ہستیﷺ تھی جہاں میں تھا جہاں میں تھا(۲۸ فروری ۲۰۱۶؁ء ۱۹ جمادی الاولیٰ ۱۴۳۷؁ھ)مدینہ منورہ

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں