Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

فزوں ہیں رتبے میں شاہانِ ہفت کشور سے

۞
1

فزوں ہیں رتبے میں شاہانِ ہفت کشور سے

جنہیں گدائی ملی آپ کی مقدّر سے

2

وہی ہیں یارو مددگار بے سہاروں کے

گناہ گار نہ گھبرائیں خوفِ محشر سے

3

تمہارے قدموں کادھووَن ہے خُلد کی رونق

قمر نے روشنی پائی ہے روئے انور سے

4

حضور ساقئ کوثر ہیں تِشنگی کیسی

ہم اپنی پیاس بجھائیں گے جامِ کوثر سے

6

نبی کی یاد نے ہر غم سے بے نیاز کیا

خدا کا قُرب بھی پایا تو ذِکر ِ سرور سے

7

گناہ گار وسیہ کار ہوں مگر خاؔلد

مجھے کرم کی ہے اُمید بندہ پرور سے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں