Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

غوث کے در کو چھوڑ کر غیر کے در پہ جائیں کیوں

۞
1

غوث کے در کو چھوڑ کر غیر کے در پہ جائیں کیوںٹکڑوں پہ جن کے ہے پلا اُن کا دیانہ کھائے کیوں

تیری گلی کا سنگ بھلا، راہ سے تیری جائے کیوںناز کا ہے پلا ہُوا، جھڑکیاں سب کی کھائے کیوں

2

یوں تو عطا پہ ہے عطا، یاں ہے سِوا خطا کے کیاتیرا کرم ہے قادرا، پھر مجھے شرم آئے کیوں

تیرا کرم ہے موجزن، نار سے پھر ہو کیوں محنتیرے ہی لُطف سے ہے امن، آگ ہمیں جلائے کیوں

3

ہم تو تِرے فقیر ہیں غیر کا خوف کیوں کریںبیٹھے ہیں ٹھنڈے سائے میں کوئی ہمیں اُٹھائے کیوں

سایۂ مصطفٰے﷑ ہیں آپ ، رحمتِ کبریا ہیں آپسب پر ہے آپ کا کرم، ہم کو بھلا بھلائے کیوں

4

فیضِ رضاؔ سے دوستو، بُرہاںؔ کی نظم کو سُنوسینے پہ دشمنوں کے آج، برچھی سے چبھ نہ جائے کیوں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں