غوثنا سلام علیک، قطبنا سلام علیکشیخنا سلام علیک، محئ دیں سلام علیک
آپ محبوب خدا ہیں، جانشینِ مصطفیٰ ہیںآپ ابنِ مرتضیٰ ہیں، اور امامِ اصفیاء ہیں
غوثنا سلام علیک، قطبنا سلام علیکشیخنا سلام علیک، محئ دیں سلام علیک
آپ قطبِ اولیاء ہیں، آپ غوث التقیا ہیںصاحبِ صدق و صفا ہیں، مرجعِ شاہ و گدا ہیں
غوثنا سلام علیک، قطبنا سلام علیکشیخنا سلام علیک، محئ دیں سلام علیک
آپ سب کے مقتدا ہیں، آپ سب کے رہنما ہیںآپ سب کے پیشوا ہیں، آپ تاجِ اولیاء ہیں
غوثنا سلام علیک، قطبنا سلام علیکشیخنا سلام علیک، محئ دیں سلام علیک
مالکِ ملک ولایت، صاحبِ کشف و کرامترہبرِ راہِ ہدایت، کاشفِ اسرار قدرت
غوثنا سلام علیک، قطبنا سلام علیکشیخنا سلام علیک، محئ دیں سلام علیک
سالکِ راہِ شریعت، واقفِ رازِ طریقتگوہرِ بحرِ حقیقت، مظہرِ سرِّ نبوت
غوثنا سلام علیک، قطبنا سلام علیکشیخنا سلام علیک، محئ دیں سلام علیک
آپ کے دامن کی وسعت، آپ کی منزل کی رفعتآپ کی ہر شے پہ قدرت، ہم مریدوں پر ہے رحمت
غوثنا سلام علیک، قطبنا سلام علیکشیخنا سلام علیک، محئ دیں سلام علیک
آپ کے قدموں نے آقا، اولیاء کو اوج بخشاہر ولی نے سر جھکایا، آپ کا دیکھا جو رتبہ
غوثنا سلام علیک، قطبنا سلام علیکشیخنا سلام علیک، محئ دیں سلام علیک
آپ کے خدام پُرغم، آج دُنیا جن سے برہمہے ہمارا وردِ پیہم، المدد یا غوثِ اعظم
غوثنا سلام علیک، قطبنا سلام علیکشیخنا سلام علیک، محئ دیں سلام علیک
سیّد اکرم کا صدقہ، آپ ہی کا وسیلہ ہےاور مِرے مرشد کا سایہ، پھر کچھ نہیں بُرہاں ؔ کو خطرہ