Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

تکیں گی حسرتیں حیرت سے منہ ہم ناسزاؤں کا

۞
1

تکیں گی حسرتیں حیرت سے منہ ہم ناسزاؤں کاکھلے گا منہ جو محشر میں شفاعت کے خزانوں کا

تسلی آپ خود فرمائیں گے ہم سے غلاموں کیانہیں کیوں کر گوارا رنج ہوگا سوگواروں کا

2

دم آخر مدینے کی طرف منہ پھیرلیتے ہیںتخیّل کتنا پاکیزہ ہے ان کے تشنہ کاموں کا

الہٰی آج تو پیشانیوں کی لاج رہ جائےچلا ہے قافلہ طیبہ کو پھر آشفتہ حالوں کا

3

لرزتا ہو نظام ایں و آں جس کے اشارے پرنمونہ حشر کو کیا کہئے اس گل کی اداؤں کا

کہیں گرنے کو ہوتے ہیں تو قدرت تھام لیتی ہےنصیبہ تو کوئی دیکھے کسی کے بے قراروں کا

4

شفاعت کے لئے راہیں ہُویدا کیجئے یعنیتصور باندھئے ان کی کرم پرور نگاہوں کا

خزانے یہ لٹا دیتے ہیں جب دینے پہ آتے ہیںزمیں سے آسماں تک شور ہے ان کی عطاؤں کا

6

دعا کیجئے خلیؔل آواز یہ بغداد سے آئےکہ جا ہم نے کیا تجھ کو غلام اپنے غلاموں کا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں